ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ٹریفک قوانین کی کن خلاف ورزیوں پر بلیک پوائنٹ ملتے ہیں اور انہیں کیسے کم یا معاف کروایا جا سکتا ہے؟

حد رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے پر یا غلط جگہ پر کار پارک کرنے کی صورت میں جرمانہ ہو سکتا ہے، لیکن زیادہ سنگین خلاف ورزی صورت میں بلیک پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

خلیج اردو آں لائن: متحدہ عرب امارات کی تمام امارات میں ٹریفک پولیس اتھارٹی کی جانب سے مینج کی جاتی ہے۔ ٹریک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں خلاف ورزی کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے خلاف ورزی کرنےوالے کو جرمانہ، بلیک پوائنٹس یا گاڑٰی ضبط کر لینے جیسی سزائیں دی جاتی ہیں۔

بلیک پوائنٹس کیا ہیں؟

حد رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے پر یا غلط جگہ پر کار پارک کرنے کی صورت میں جرمانہ ہو سکتا ہے، لیکن زیادہ سنگین خلاف ورزی صورت میں بلیک پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

بلیک پوائنٹ ڈرائیور کے لائسنس پر دیا جاتا اور یہ پوائنٹ گاڑی کی رجسٹریشن سے منسلک نہیں ہوتا۔ ٹریکف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کر 4 سے لے زیادہ سے زیادہ 24 پوائنٹس کے درمیان پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔

اگر 24 پوائنٹ ہو جانے کے بعد کوئی ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے کیس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا۔ جس کے نتیجے میں لائسنس ضبط یا معطل ہو سکتا ہے۔

 

بلیک پوائنٹس کب تک رہتے ہیں کیسے ختم کروائے جا سکتے ہیں؟

عام طور پر ڈرائیور کے لائسنس پر بلیک پوائنٹ ایک سال کی مد کے لیے رہتا ہےاور اس کے بعد خود بخود ختم ہوجاتا ہے۔

ٹریفک قوانین کی  کن خلاف ورزیوں پر 24  بلیک پوائنٹ دیا جاتا ہے؟

  • دماغ پر اثر ڈالنے والے کسی بھی قسم کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کی صورت میں بلیک پوائنٹ دیا جا سکتا ہے۔
  • غیر قانونی طور پر مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کی صورت میں
  • بغیر اجازت کے جلد آگ پکڑ لینے والے یا خطرناک مواد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کی صورت میں
[ad id=”17140″]

23 بلیک پوائنٹ قوانین کی کن خلاف ورزیوں پر دیے جاتے ہیں؟

  • ایسے خطراناک طریقے سے گاڑی چلانے کی صورت میں، جس سے ڈرائیور کی اپنی زندگی اور دوسروں کی زندگی کے لیے خطرہ پیدا ہو جائے۔
  • اس طریقے سے ڈرائیونگ کرنے کی صورت میں جس سے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان کا خطرہ ہو
  • شراب کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کی صورت میں
  • بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے کی صورت میں
  • دوسروں کی موت کا سبب بننے کی صورت میں
  • سنگین حادثات کا سبب بننے کی صورت میں
[ad id=”17248″]

23 سے کم بلیک پوائنٹ کن خلاف ورزیوں کی صورت میں ملتے ہیں؟

  • کسی بڑی گاڑی کے ٹریفک پولیس اہلکار کے پاس سے فرار ہوجانے کی صورت میں 16 بلیک پوائنٹ ملیں گے
  • کسی بڑی کے ڈرائیور کا معمولی حادثے کا سبب بننے کے بعد وہاں رکنے کی بجائے فرار ہونے کی صورت میں بھی 16 پوائنٹ ملیں گے۔
  • بڑی گاڑی کی جانب سے لین سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں 12 بلیک پوائنٹ ملیں گے
  • ایسی گاڑی چلانے کی صورت میں جس سے بہت زیادہ شور پیدا ہوتا ہو، اس صورت میں 12 پوائنٹ ملیں گے
  • کسی دوسری لائسنس پر گاڑی چلانے کی صورت میں 12 پوائنٹ ملیں گے
  • چھوٹی گاڑیوں کی جانب سے سگنل توڑنے کی صورت میں 12 پوائنٹ ملیں گے
  • موٹر بائیک کے سگنل توڑنے کی صورت میں بھی 12 پوائنٹ ملیں گے۔
  • 80 کلومیٹر یا 60 کلومیٹر کی حد رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے کی صورت میں 12 پوائنٹ
  • ٹریفک پولیس اہلکار سے فرار ہونے کی صورت میں 12 پوائنٹ ملیں گے
  • انجن یا چیسی میں بغیر اجازت کے رد و بدل کرنے صورت میں 12 پوائنٹ
  • سکول بس کے اسٹاپ سائن کے چلنے کے بعد نہ رکنے کی صوت میں 10 پوائنٹ
[ad id=”17140″]
  • ممنوعہ مقام  سے سڑک پر چڑھنے کی صورت میں 8 پوائنٹ
  • معمولی حادثے کا سبب بنے بعد چھوٹی گاڑی جائے حادثہ سے فرار ہو جانے کی صورت میں 8 پوائنٹ ملیں گے
  • بڑی گاڑی کو ایسے بھرنا جس سے دوسروں کے لیے خطرہ پیدا ہو اور سڑک کو نقصان ہو، اس صورت میں 6 بلیک پوائنٹ ملیں گے
  • حفاظتی میعارات کو پورا نہ کرنے والی اور گندگی پھیلانے والی بڑی گاڑی چلانے کی صورت میں 6 پوائنٹ
  • 60 کلومیٹر کی حد رفتار پار کرنے کی صورت میں اور غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کرنے کی صورت میں 6 پوائنٹ
  • خطرناک طریقے سے سڑک پر چڑھنے کی صورت میں 6 پوائنٹ
  • سرکاری کانوائے، پبلک سرورس اور ایمرجنسی کی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے کی صورت میں 6 پوائنٹ
  • آگ بجھانے والے پانی کے پمپ کے سامنے گاڑی پارک کرنےکی صورت میں یا مخصوص افراد کے لیے مخصوص پارکنگ کی جگہ پر گاڑی پارک کرنے کی صورت میں 6 پوائنٹ ملیں گے
  • پیدل چلنے والوں کے لیے بنی کراسنگ پر انہیں راستہ نہ دینے کی صورت میں 6 بلیک پوائنٹ ملیں گے
  • بغیر کی وجہ کے سڑک پر گاڑی روکنے کی صورت میں 6 پوائنٹ
  • ڈرائیونگ کے دوران گاڑی سے گند باہر پھینکنے کی صورت میں 6 پوائنٹ
  • گاڑی کی لائیٹیں کمزور ہونے کی صورت میں 6 پوائنٹ
  • اسکول بس کے ڈرائیور کی جانب سے اسٹاپ سائن نہ چلانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں 6 پوائنٹ
[ad id=”17140″]

ٹریفک قوانین کی ایسی خلاف ورزیاں جن پر 4 بلیک پوائنٹ ملیں گے:

  • بڑی گاڑی کے لیے ممنوعہ جگہ پر گاڑی داخل کرنے کی صورت میں
  • لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے قوانین کو نہ اپنانے کی صورت میں
  • ٹریفک کے مخالف سمت میں گاڑی چلانے کی صورت میں
  • انشورنس کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں
  • بغیر لائسنس والی گاڑی چلانے کی صورت میں
  • غیر ملکی لائسنس پر گاڑی چلانے کی صورت میں
  • ختم ہوچکے لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانےکی صورت میں
  • ختم ہوچکی رجسٹریشن والی گاڑی چلانے کی صورت میں
  • مخصوص حد سے کم رفتار پر گاڑی چلانے کی صورت میں
  • اچانک گاڑی کی سمت تبدیل کر دینے کی صورت میں
  • خطرناک طریقے سے پیچھے کی طرف گاڑی چلانے کی صورت میں
  • موبائل فون استعمال کرنے کی صورت میں
[ad id=”17140″]
  • سیٹ بلیٹ نہ باندھنے کی صورت میں اور پولیس اہکار کی ہدایات کو نا ماننے کی صورت میں
  • مسافروں کیجانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں
  • گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ رکھنے کی صورت میں
  • کسی بھی غیر تجویز شدہ کام کے لیے گاڑی کا استعمال کرنے کی صورت میں
  • مسافروں کو لانے لیجانے کے لیے ایسی گاڑی کا استعمال کرنا جس کے پاس اس کام کا لائسنس نہ ہو
  • مسافروں کی گاڑی کیجانب سے حد رفتار کراس کرنے کی صورت میں
  • موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں
  • ختم ہوچکے ٹائر استعمال کرنے کی صورت میں
  • اجازت کے بغیر موٹرکیڈ میں شامل ہونے کی صورت میں
  • ٹرالے کی پیچھے کی یا اطراف کی لائٹوں کے کمزور ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں
  • ممنوعہ مقامات سے موڑ کاٹنے یا غلط طریقے سے موڑ کاٹنے کی صورت میں
  • چھوٹی گاڑی کو ایسے بھرنے کی صورت میں جس سے دوسروں کے لیے خطرہ پیدا ہو
  • دھند میں بغیر لائٹیں جلائے گاڑی چلانے کی صورت میں
  • کار کا ہارن یا میوزک سسٹم ایسا چلانے کی صورت میں جس سے دوسرے تنگ ہوں
[ad id=”17140″]

2 بلیک پوائنٹ کی خلاف ورزیوں پر ملتے ہیں؟

  • اشاروں کے کمزور ہونے کی صورت میں
  • گاڑی کی پچھلی لائٹوں کے کمزور ہونے کی صورت میں

بلیک پوائنٹ کم یا معاف کروانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

ہر امارات میں پولیس حکام کی جانب سے ایسے پروگراموں کا اعلان کیا جاتا ہے جس میں محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ترغیب دی جاتی ہے، اور جس کا اضافی فائدہ یہ ہے کہ اس پروگرام کے تحت آپ اپنے بلیک پوائنٹ کم کروا سکتے ہیں۔

لائسنس سے بلیک پوائنٹ کم کروانے کے لیے اس کے علاوہ آپ اپنی امارات کی پولیس کی جانب سے توثیق کردہ ڈرائیونگ کورس کر سکتے ہیں۔

[ad id=”17140″]

پولیس حکام سے رابطہ کرنے کے لیے رابطہ نمبر درج ذیل ہیں:

ابوظہبی : 800 3333

دبئی پولیس سنٹر: 901

شارجہ پولیس: 065564555

عجمان پولیس: 067034000

راس الخیمہ پولیس: 600577777

ام القواین پولیس: 067062000

فجیرہ پولیس: 092224411

[ad id=”17140″]

Source: Gulf News

[ad id=”17140″]

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button