متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بچوں کے فیڈر میں کافی دینے سے متعلق نیا ٹرینڈ ، حکام نے پابندی عائد کر دی

خلیج اردو
06 مارچ 2021
دبئی : دبئی میں حکام نے کافی شاپس کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو دودھ دینے والی بوتلوں میں مشروبات پیش کرنا بند کردیں۔

دبئی اکانومی نے کہا کہ یہ عمل مقامی رسومات کے خلاف ہے اور یہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کے بھی خلاف ورزی ہے۔

یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی جب ادبئی اکانومی کو کافی اور دیگر مشروبات کی جگہ پر جلدی اپنے مشروبات حاصل کرنے کیلئے بچوں کے دودھ کی بوتلوں کا استعمال کرنے لگے ہیں ۔ ک

دبئی اکانومی کے انسپکٹروں نے اس کیفے کے نمائندوں کو طلب کیا ہے جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شائع کی گئیں۔

دبئی اکانومی نے کہا ہےبچوں کی بوتلوں کا اس طرح کا استعمال نہ صرف مقامی ثقافت اور روایات کے خلاف ہے بلکہ اس بھرنے کے دوران بوتلوں کی مس ہنڈلنگ سے کرونا وائرس کے پھیلانے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔

دبئی اکانومی نے رہائشیوں سے دبئی صارفین اپلی کیشن یا ہاٹ لائن 600545555 ، یا کنزیومرائٹس ڈاٹ ای کے ذریعے کسی بھی "منفی طرز عمل” کی اطلاع دینے کی تاکید کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button