متحدہ عرب امارات

عوام انلائن دینی فتوؤں کی تلاش سے باز آجائیں ، حکام کی جانب سے شہریوں کو سختی سے انتباہ

خلیج اردو
06 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں صواب سنٹر نے متنبہ کیا ہے کہ مذہبی فتووں کی بے ہنگم اور بے ترتیب آن لائن سرچ لوگوں کو غلط اور حقائق کے منافی معلومات کی وجہ سے گمراہ کرسکتی ہیں۔

صواب سنٹر جو اماراتی امریکی مشترکہ اقدام ہے اور جو شدت پسند تنظیم داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ’آن لائن پروپیگنڈے کا انسداد کرتا ہے ، نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے بہت سے روابط کا حوالہ دیا ہے جس میں غلط معلومات موجود ہیں اور اس بارے میں لگوں سے کہا ہے کہ ان معلومات کیلئے وہ سرچ نہ کریں۔

عربی روزنامہ عمارات الثوم نے صواب سینٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ہتھیاروں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں مذہبی حلقوں اور قومی سطح پر شعور کو بیدار کرنا ، خود بہتری کی سمت کام کرنا ، اور معاشرے اور ملک کی مختلف خدمت شامل ہے۔

مرکز نے ایک سلسلہ وار ٹویٹس کے ذریعے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح کی معلومات کا استعمال انتہا پسندوں نے اکثر پیسہ جمع کرنے اور غریب نوجوانوں کو بے گناہ لوگوں پر مظالم کیلئے اکسانے کیلئے استعمال کیے ہیں ۔ مرکز نے انٹرنیٹ پر نوجوانوں کو انتہا پسندی ، جھوٹ اور تشدد سے روکنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکثر جنونیوں کی طرف سے منظم کیے گئے معلومات ہیں جس کا مقصد جدت اور تنوع کے رواداری اور دوسروں کیلئے احترام کے جذبے کو مجروح کرنا ہے۔

صواب سنٹر نے کہا کہ کالعدم شدت پسند تنظیم اور دیگر دہشت گرد گروہ مذہب کے بارے میں کمزور کم معلومات رکھنے والے لوگوں کی لاعلمی اور ان کے شعور اور اگاہی میں کم فہمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور لوگوں کو خودکشی کرنے اور دوسروں کو ہلاک کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

مرکز نے انتہا پسند خواتین کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کرنے والی مختلف حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالی ہے ۔ وہ ہتھیار لینے اور اپنے خاوندوں کو چھوڑنے کیلئے اکساتے ہیں اگر وہ انکا تعاون حاصل نہیں کرتے ہیں ۔ وہ اکثر یہ پیغامات "خواتین کے رسالوں” میں شائع کرتے ہیں۔

صواب سنٹر نے داعش کی جانب سے خاندانوں اور معاشروں کے خلاف چھوڑی گئی تباہی اور اسکی قدیم نوادرات اور قدیم انسانی تہذیب کو مسخ کرنے اور ان کی اجتماعی تباہی کی طرف اشارہ کیا ہے ۔ یہ سنٹر جولائی 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button