متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی میں کرونا ویکسین کی سطح بڑھا دی گئی ، 17 نجی مراکز میں فری ویکسینشن دی جائے گی

خلیج اردو
05 مئی 2021
دبئی : دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کے سترہ نجی میں کرونا وائرس کی ویکسین مفت کیں دی جارہی ہیں اور یہ اس کے علاوہ ہے جو سرکاری سطح پر قائم مراکز میں دیئے جارہے ہیں۔

ڈی ایچ اے میں نرسنگ سیکٹر اور کلینکل سپورٹ کی سی ای او ڈاکٹر فریدہ الخاجہ نے کہا ہے کہ ہم ویکسینشن کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں اور پہلے سے موجود بہترین ویکسینشن پروگرام میں توسیع کررہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شہری اور جی سی سی کے شہری سمیت ساٹھ سال سے زائد رہائشیوں کو ملک میں مفت ویکسین دی جارہی ہے۔

ڈی ایچ اے کے کسی بھی ویکسین مرکز میں اپوائنٹمنٹ کیلیے صارف کو ڈی ایچ اے کا اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے وہ 800342 پر کال کرکے اپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔

نجی مراکز میں صارفین کو وہاں جاکر متعلقہ مرکز سے اپوائنٹمنٹ بک ہرنی ہوگی۔ دبئی میں اس وقت بائیوٹیک فائزر اور سینوفارم کی ویکسین موجود ہیں۔

آکسفورڈ زینیکا کی دوسری خواراک کیلیے جن صارفین کے لوازمات پورے ہیں وہ اپنے مقررہ تاریخ پر ویکسین لگوا پائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button