متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شیخ محمد بن زید اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

خلیج اردو
05 مئی 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے ولی عہدشہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان اور امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی فون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کو دوام بخشنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ماحول دوست توانائی کے ذرائع ، ماحول کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلیوں پر تبادلی خیال کیا ہے۔ اس حوالے سے مشترکہ سدباب پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے متعدد امور اور باہمی تشویش کی تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا . ان میں سب سے اہم خلیج عرب ، مشرق وسطی اور افریقی ممالک کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور مختلف مائل کے حوالے سے حل کے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو جاری رکھنے اور اسے مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور اپنے عوام کے مفاد میں خطے میں امن اور تعاون کو بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں اور استحکام اور ترقی کی خواہش کے ساتھ ساتھ علاقائی تنازعات کے حل کیلئے سیاسی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرنے پر بھی زور دیا۔

امریکی صدر نے متحدہ عرب امارات کی 50 ویں برسی کی تقریبات کے موقع پر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات استوار کرنے کی اسٹریٹجک اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے مبارکباد بھی دیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button