متحدہ عرب امارات

دبئی کسٹم نے جسم کے اندر منشیات چھپا کر اسمگل کرنے کے 16 مختلف منصوبوں کو ناکام بنادیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کسٹم نے سال 2020 کےپہلے 9 مہینوں کے اندر دبئی ایئر پورٹ پر منشیات جسم کے اندر چھپا کر اسمگل کرنے کے 16 مختلف منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

یہ سب دبئی کسٹم کی انسپیکشن ڈویژن جدت اور ماہر انسپیکشن افسروں کی بدولت ممکن ہو پایا ہے۔ کیونکہ اس قسم کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے انسپکٹر کا چوکنے اور ماہر ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔

اس آپریشن کے دوران مشنیات سے بھرے 1450 کیپسول برآمد کیے گئے۔ اور اس منشیات کا وزن 12 ہزار 286 گرام تھا۔

دبئی ایئرپورٹ پر پسنجر آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم الکمالی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں دبئی ایک مثال بنتا جا رہا ہے۔ جسے دیگر ممالک کو اپنانا چاہیے۔ اور اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے دبئی حکومت انسپیکشن ڈویژن پر بہت زیادہ خرچ کرتی ہے۔ تاکہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی مسافروں کے لیے مصروف ترین ایئرپورٹ ہونے کی کامیابی کے پیچھے دبئی کسٹمز کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

کیونکہ یہ دبئی کسٹم کی انسپکیشن ڈویژن کی مہارت اور جدید مشنری ہے جو منشیات کی اسمگلنگ کو پکڑنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 کے سینئر مینجر فلاح خلیل ال سماک نے بتایا کہ ” 2020 کے پہلے 9 مہینوں کےد وران ٹرمینل 2  سے منشیات سے بھرے کیسپول نگل کر گزرنے کی 11 کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

ان کیپسولوں کی تعداد 1 ہزار 51 تھے اور وزن 7 ہزار 561 گرام تھا۔

جبکہ ٹرمینل 3 کے قائم مقام مینجر خلیفہ بن  شاہین نے بتایا کہ 2020 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران جسم کے اندر چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کے 5 منصوبے کو پکڑا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کیپسولوں کی تعاد 406 تھی اور انکا وزن 4 زہار 725 گرام تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button