متحدہ عرب امارات

دبئی میں شادی کی تقریب میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے اپنائی گئی انوکھی ترکیب

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وبا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا انتہائی ضروری۔ لہذا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اس شرط نے بہت سارے کام متاثر کیے ہیں۔

جیسا کہ شادی کی بیشتر تقریبات یا تو منسوخ ہوئی ہیں یا انتہائی سادگی سے ہو رہی ہیں۔ اس  سب میں شادی کرنے  والے وہ افراد متاثر ہو رہے ہیں جنہوں نے اپنی شادی کی تقریب کو لے کر بہت زیادہ منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

لیکن دبئی میں ایک جوڑے نے ایک انتہائی انوکھی ترکیب کے ساتھ اپنی شادی پر مہمانوں کو مدعو کرنے کی خواہش بھی پوری کی بلکہ سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا گیا۔

بھارت کی ریاست کیرلا سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے دبئی میں شادی کے دوران مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے اپنے گھر کے باہر ڈارئیو بائے تقریب کا احتمام کی کیا۔

محمد جاضم اور الماص احمد نے سب سے پہلے اپنا نکاح کروایا اور اس کے بعد وہ اپنے ولیمے میں آنے والے مہمانوں سے ملنے کے جمیرمیں اپنے گھر کے باہر پھولوں سے بنی ایک چھتری کے نیچے کھڑے ہوئے گئے۔ اور نکاح میں شرکت نہ کر پانے والے دوست اور رشتہ دار اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے آتے دو منٹ کے لیے گاڑی جوڑے کے پاس کھڑی کرتے انہیں مبارک دیتے ایک آدھ تصویر بناتے اور چلے جاتے۔

جاضم بتاتے ہیں کہ اپنے مہمانوں کو ویڈیو کے ذریعے مدعو کرتے ہوئے ہم نے اس بات سے آگاہ کردیا تھا۔ وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے مہمانوں کو گاڑی سے باہر آںے کی بھی اجازت نہیں دی اور نہ ہی زیادہ دیر تک رکنے کی اجازت دی۔

نیا شادی شدہ جوڑے بچپن یو اے ای ہی میں گزرا ہے اور انکی شادی ارینج میرج ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button