متحدہ عرب امارات

سستے ایئر ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس کا استعمال نہ کریں، دبئی پولیس کی رہائشیوں کو وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب سے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ فراڈ سے محفوظ رہنا ہے تو فضائی ٹکٹ بک کروانے کے لیے غیر سرکاری یا غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس کا استعمال نہ کریں۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی ویب سائٹ یا غیر متعلقہ افراد کے ذریعے لین دین کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے عوام کو صرف جانی پہچانی یا تصدیق شدہ ویب سائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے برگیڈیئر جمال سلیم الجالف نے البیان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس عوام کو کسی بھی فراڈ کا شکار ہونے بچانے کی خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت یو اے ای میں فضائی ٹکٹوں کی طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اور برگیڈیئر جمال نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کم قیمتوں پر مختلف فضائی پیکج اور ٹکٹیں آفر کرنا جعل سازوں کے مختلف طریقہ کاروں میں سے ایک ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایسے فراڈ سے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے فضائی ٹکٹیں یا پکیج خریدنے کے لیے یو اے ای کے رہائشیوں کے پاس متعدد تصدیق شدہ آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جعل ساز ٹکٹیں بک کروانے کے لیے چوری شدہ کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہیں۔

برگیڈیئر جمال نے سوشل میڈیا پیجز کے حوالے سے بھی خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ جعل ساز ان پیجز کے ذریعے جعل ساز جانی پہنچانی کمپنیوں کے لنک یا تھوڑٰی بہت تبدیلی کے ساتھ ایسی کمپنیوں کے نام استعمال کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی دھوکہ بازوں کو اپنے پاسپورٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنا ایک اور خطرہ ہے۔ جعل ساز آپ کی ایسی معلومات کو کسی غیر قانونی کام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسی ویب سائٹیں اور پیج یو اے ای کے باہر سے چلاے جاتے ہیں لہذا انہیں پکڑنا مشکل ہے۔ انہوں نے رہائشیوں اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فضائی سفر کے حوالے سے کسی بھی لین دین کے وقت تصدیق شدہ چینل کا استعمال کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button