متحدہ عرب امارات

حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ابوظہبی ایک ہائپر مارکیٹ کو بند کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام نے حفظان صحت اور دیگر بنیادی حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی ایک ہائپر مارکیٹ کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ابوظہبی کی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا اس حوالسے سے کہنا ہے کہ رشیس نیو جنریشن ہائپر مارکیٹ کو حفظان صحت کی عام گائیڈ لائنز پر بھی عمل نہ کرنے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے مارکیٹ سوریج کے گٹروں کو بند کرنے اور فرش میں پڑ جانے والی دراڑیں بھی بند کرنے میں ناکام رہی۔ مزید برآں، مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کو بھی حفظان صحت کے اصولوں کے تحت اسٹور نہیں کیا جا رہا تھا بلکہ ایسی اشیاء کو خراب ہونے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔

مزید برآں، مارکیٹ کے اندر کیڑے مکوڑے بھی پائے گئے۔  حکام کی جانب سے متعدد بار وارننگ دیے جانے کے بعد بھی مارکیٹ انتظامیہ بنیادی تبدیلیاں نہیں کر پائی۔ مارکیٹ کو 25 اپریل سے 5 جون کے درمیان 3 بار وارننگ دی گئی۔

مارکیٹ تب تک بند رہے جب تک حفظان صحت کے تمام اصولوں پر عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔ مزید برآں، حکام کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کی اطلاع 800555 پر دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button