متحدہ عرب امارات

دبئی دیرا ائزلینڈ میں پانچ نئے بریج تعمیر کئے گئے

یہ نئے بریج شنڈاغہ کوریڈور پراجیکٹ کا حصہ ہیں جو فاصلے کو 104 منٹ سے کم کر کے 16 منٹ پر لے آئنگیں

(خلیج اردو )دبئی دیرا ائزلینڈمیں پانچ نئے بریج ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے۔یہ نئے بریج شنڈاغہ کوریڈور پراجیکٹ کا حصہ ہیں جو فاصلے کو 104 منٹ سے کم کر کے 16 منٹ پر لے آئنگیں۔

آر ٹی اے کے مطابق 13 کلومیٹر پر محیط یہ بریج شیخ زاید روڈ کو آل منا، الخلیج اور کائرو سٹریٹ سے ملاتی ہے۔ یہ بڑا منصوبہ پانچ مراحل میں 2030 تک مکمل کیا جائے گا ۔

یہ نئے بریج اور سڑکیں دیرہ جزیرہ تک رسائی کے لئے استعمال کئے جائینگے جو الخلیج، ابوبکر آل صدیق سٹریٹ سے ہوتے ہوئے گزارے گئے ہیں ۔ ان بریجوں کی لمبائی 2 ہزار 571 میٹر ہے جبکہ گھنٹہ میں اس پر 20 ہزار 700 گاڑیوں سے زیادہ کے گزرنے کی گنجائش ہوگی ۔

محمد آل طایر ڈاریکٹر جنرل، آر ٹی اے نے کہا ہے دیرہ دبئی کا نیا واٹر فرنٹ ہے جو چار مصنوعی جزائر پر مشتعمل ہے اور سو سے زیادہ ہوٹل، فلیٹس،مکس بلڈنگ اور میرین تعمیر کئے گئے ہیں ۔

دبئی مسلسل تیسرے سال سمندری صنعت کیلئے دنیاکےپانچ بہترین مقامات میں شامل

ار ٹی اے ڈاریکٹر کے مطابق پہلا بریج دیرہ آئز لینڈ کے 472 میٹر وسط میں بنایا گیا ہے جو 3 ہزار گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے استعمال ہوسکتا ہے ۔یہ بریج الخلیج سٹریٹ سے شمال کی طرف بنایا گیا ہے جو دو رویہ ہے اور گاڑیوں کے لئے سہولت کار ثابت ہوگا ۔

دوسرا بریج 503 میٹر لمبا ہے اور دیرہ آئز لینڈ سے آل شنڈاغہ ٹنل کی طرف پھیلا گیا ہے جس پر فی گھنٹہ 4 ہزار 500 گاڑیاں آمدورفت کرسکتی ہے جبکہ تیسرا بریج دیرہ آئز لینڈ سے 647 میٹر لمبائی کے ساتھ الخلیج سٹریٹ تک پھیلا ہوا ہے جس پھر فی گھنٹہ 3 ہزار گاڑیاں آمدورفت کرسکتی ہے ۔

چوتھا بریج سب سے وسیع ہے جو کہ چھ رویہ ہے اور 362 میٹر لمبائی کے ساتھ دیرہ آئز لینڈ کے اندورنی سڑکوں تک پھیلایا گیا ہے جس پر فی گھنٹہ 7 ہزار 200 گاڑیوں گزر سکتی ہے۔ آخری بریج دو رویہ ہے اور 587 میٹر لمبائی کے ساتھ جنوبی الخلیج سٹریٹ سے دیرہ جزیرہ تک رسائی پہنچائی گئی ہے جس پھر فی گھنٹہ 3 ہزار گاڑیاں گزر سکتی ہے ۔

ڈاریکٹر جنرل آر ٹی اے نے مزید بتایا کہ آل خلیج روڈ پر بنائے گئے بریج کی تعمیر اس طرح ہوئی ہے کہ اس پر دو مزید بریج تعمیر کرنے کی گنجائش موجود ہے جو کہ ابو بکر آل صدیقی سٹریٹ کی طرف بنائے جا سکتے ہیں ۔اس پراجیکٹ سے آل خلیج سٹریٹ روڈ کو 8۔1 کلو میٹر چوڑائی میں لایا جائے گا جس سے ٹریفک کی ابو حیل روڈ تک روانی مزید بہتر ہوجائے گی ۔

ابو حیل اور ابو بکر آل صدیق روڈ سے راونڈ ایباوٹس کی جگہ دو ٹریفک سگنلز لگائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریل ، ٹریفک سگنلز ، لائٹس اور ڈرینج سسٹم بھی نئے انداز سے قائم کئے گئے ہیں ۔

شنڈاغہ کوریڈور آر ٹی اے کی جانب سے تعمیر کئے جانے والا ایک بڑا منصوبہ ہے جس کو پانچ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس وقت اس منصوبے پر کام تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جو چھ کنٹریکٹس پھر مشتعمل ہے ۔ ان کنٹریکٹس میں ایک کو مکمل کر لیا گیا ہے جو دیرہ سے داخلے اور باہر نکلنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔شنڈاغہ انفنیٹی بریج پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جو دبئی میں منفرد طرز پر بنایا جارہا ہے جس پر کام 2022 کے اختتام تک مکمل ہوگا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button