متحدہ عرب امارات

کیا یو اے ای کا انٹری پرمٹ ہونے کے باجود GDRFA کی منظوری ضروری ہے؟

نئے انٹری ویزا کے حامل افراد کے لیے ریٹرن پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے، آمر سنٹر

 

خلیج اردو آن لائن: اگر آپ نے نئے ویزے کے لیے اپلائی کیا ہے اور آپ کو GDRFA  کی جانب سے انٹری پرمٹ مل گیا ہے، کیا یہ انٹری پرمٹ یو اے ای میں داخلے کے لیے کافی ہے؟

نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کو انکے ایک قاری کی جانب سے ایسا ہی ایک سوال پوچھا گیا تھا۔ اویناش جی کی جانب سے گلف نیوز کو لکھا گیا  کہ” میری بیوی بچے کی پیدائش کے لیے پچھلے سال بھارت واپس گئی تھی اور اس کا ویزا دسمبر 2019 میں ختم ہو گیا۔ اب میں اپنی بیوی اور بچے کو واپس یو اے ای لانا چاہتا ۔ میں نے نئے ریذیڈنس انٹری پرمٹ کے کے لیے 5 جولائی کو اپلائی کیا، جو مجھے جاری کر دیا گیا۔ اب میں انہیں انڈیا اور یو اے ای کے درمیان چلنے والی اسپیشل پروازں سے واپس لانا چاہتا ہوں لیکن مجھے GDRFA  کی اپروول نہیں مل رہی ہے۔ جب بھی میں منظوری کے لیے اپلائی کرتا ہوں تو مجھے سسٹم کی جانب سے جواب آتا ہے کہ آپ کی پروفائل نہیں ملی ۔ میں آمر سنٹر گیا، وہاں سے مجھے بتایا گیا کہ میری فیملی بغیر کسی مسئلے کے سفر کر سکتی ہے۔ لیکن جب میں ایئر لائن سے رابطہ کرتا ہوں تو مجھے بتایا جاتا ہے GDRFA کی منظوری ضروری ہے۔ برائے مہربانی مجھے اس حوالے سے وضاحت کریں”۔

گلف نیوز کی جانب سے یہ مسئلہ دبئی میں ویزوں سے متعلق معاملات کو دیکھنے والے آمرسنٹر کے سامنے اٹھایا تو آمر سنٹر کی جانب سے جواب دیا گیا کہ GDRFA کی اپروول یو اے ای میں ری انٹری کرنے والے افراد کے لیے ضروری ہے۔ اور یہ شرط ملک سے باہر پھنس جانے والے رہائشیوں پر لاگو ہوتی ہے۔

جبکہ نئے ویزے کی درخواست کی صورت میں انٹری پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔  اور انٹری پرمٹ کسی بھی شخص کے یو اے ای میں داخلے کے لیے کافی ہے۔

گلف نیوز کو کی گئی ایک ای میل میں مزید کہا گیا کہ” یاد رکھیے کہ نئے انٹری ویزا کے حامل افراد کے لیے ریٹرن پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button