متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: برقعہ پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے ایک بنگلے میں چوری کرنے والے ایک یورپی باشندے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے بنگلے میں چوری کرنے کے لیے برقعے اور نقاب کا استعمال کیا۔

چوری کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر بنگلے پر پہنچ گئی۔ جہاں پر پولیس نے دیکھا کہ چور نے ایک تیز دھار آلے سے سیف کو کھولا تھا۔

مزید برآں، فرانزک رپورٹ سے پتہ چلا کہ چور نے سیف کو کاٹنے کے لیے ایک چھوٹے آرے کا بھی استعمال کیا جس سے تانبے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ادھر ادھر بکھر گئے۔

جس کے بعد پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کے گرد شک کا گھیرا کھینچ کر تفتیش شروع کی تو اصلی مجرم کے گھر سے ایک عبایا اور نقاب ملا۔ اور جب وہ بنگلے میں آرے سے سیف کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا تو تانبے کا ایک ٹکڑا اس کے کپڑوں پر گر گیا، جو پولیس کو مل گیا۔

تاہم، جب تمام ثبوت ملزم کے سامنے رکھے گئے تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button