متحدہ عرب امارات

یو اے ای: سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی توہین کرنے والی عرب خاتون پر 20 ہزار درہم جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ایک عرب خاتون کو سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں 20 ہزار درہم ہرجانہ متاثرہ جوڑے کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق مدعاعلیہ خاتون نے متاثرہ جوڑے کے خلاف اپنے موبائل سے سوشل میڈیا پر متعدد توہین آمیز کمنٹس پوسٹ کیے جس کے بعد متاثرہ جوڑے کے شوہر نے اس خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

درخواست کنندہ نے اپنی درخواست مین موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ خاتون نے اسے اور اس کی بیوی کو بدنام کیا ہے۔ اور اس خاتون نے اس کی بیوی پر زناکاری کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید برآں، متاثرہ جوڑے کی جانب سے کہا گیا کہ مدعاعلیہ خاتون نے انہیں فون پر کئی توہین کی جس کے بعد انہوں نے آن لائن ہراسانی سے تنگ آ کر اپنے موبائل نمبر تبدیل کر لیے۔

جس کے بعد پراسیکیوٹرز نے خاتون پر سائبر کرائم لاء کی خلاف ورزی اور جوڑے کو بدنام کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ابوظہبی کی ابتدائی عدالت اس خاتون کو سائبر کرائم لاء کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ماہ قید معہ 3 سال کی معطل شدہ قید کی سزا سنا چکی ہے۔

متاثرہ جوڑے نے خاتون پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے انکی معاشرے اور خاندان میں بدنامی کی ہے اور انہیں نفسیاتی اذیت کا نشانہ بنایا ہے، اور اس خاتون پر 5 ملین درہم ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم، عدالت نے خاتون کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے متاثرہ جوڑے کو 20 ہزار درہم ادا کرنے اور دیگر قانونی اخرجات ادا کرنے کی سزا سنا دی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button