متحدہ عرب امارات

دبئی: مصروف شاہراہ پر قاتل کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کو اعزاز سے نواز دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

مسلح قاتل کو گرفتار کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو انکی پھرتی اور سمجھداری کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے ماہرانہ طریقے سے کیس کو سنبھالنے اور مجرم کو گرفتار کرنے پر کارپورل عبداللہ الحوسانی اور عبداللہ نورالدین کو سراہا۔

تھانہ نایف کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ڈاکٹر طارق طحلق نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکار جمعہ کی دوپہر 2 بجے کے قریب فریج مرار کے علاقے میں گشت کر رہے تھے، جب انہوں نے ایک گروسری اسٹور کے قریب بہت بڑے  ہجوم کو دیکھا۔

ہجوم دیکھ کر جب وہ اس جگہ پہچنے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک عرب باشندہ  ہجوم کے درمیان دو چھریاں لہرا تھا۔ اور اس نے اپنے ایک ہم وطن پر متعدد وار کیے تھے اور دھمکیاں دے رہا کہ اگر کوئی بھی اس کے قریب آیا تو وہ اس پر بھی حملہ کر دے گا۔

برگیڈیئر طارق نے بتایا کہ "افسروں نے فوری طور پر مسلح شخص کو گھیرے میں لے لیا اور اسے غیر مسلح کر کے بہت مہارت سے اسے مزید تشدد کرنے سے روک لیا”۔

انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین سے سوالات کرنے سے معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص اور ملزم اکٹھے ہی گراسری اسٹورمیں داخل ہوئے تھے لیکن جب متاثرہ شخص باہر نکلنے لگا تو ملزم نے اس پر حملہ کردیا اور اسکی پشت پر متعدد وار کردیے۔ جس کے بعد متاثرہ شخص خون میں لتھڑا زمین پر گر گیا۔

جس کے بعد ملزم نے چھریاں ہوا میں شروع کر دیں اور ہجوم کو خوف زدہ کرنے کے لیے چیخنے چلانے لگا۔ ٹھیک اس وقت دنوں افسر وہاں پہنچ گئے اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ریسکیو ٹیم کی جانب سے متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button