متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میںکورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1763 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1740 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 1 لاکھ 89 ہزار 946 نئے ٹیسٹوں کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 48 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 70 ہزار 836 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 50 ہزار 525 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1680 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آج یعنی 31 مئی 2021 کو ورلڈ ٹباکو ڈے منایا جا رہا ہے۔ اور اس دن کی مناسبت سے یو اے ای وزارت صحت کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہےکہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو اگر کورونا وائرس ہوتا ہے تو ان پر کورونا کی علامات شدت کے ساتھ ظاہر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

لہذا وزارت صحت کی جانب سے تمباکو نوشی کرنے والے افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمباکو نوشی چھوڑ دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button