متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے 10 سال تک مفرور رہنے والے فرانسیسی ڈرگ لارڈ کو گرفتار کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے یورپ بھر میں منشیات کی اسگملنگ اور خرید و فروخت کرنے والے ڈرگ لارڈ کو گرفتار کر لیا۔

39 سالہ موفائڈ موف منشیات کی دنیا میں دی گھوسٹ کے نام سے جانا جاتا تھا اور 10 سال سے مفرور تھا اور پولیس کی پکڑ میں نہیں رہا تھا۔ جب دبئی پولیس نے موفائڈ کو گرفتار کیا تو وہ جعلی دستاویزات اور جعلی شناخت اپنا کر سفر کر رہا تھا۔

دبئی پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈرگ لارڈ کی گرفتاری دنیا کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  دبئی پولیس کے تعاؤن کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے انٹرپول کی جانب سے ریڈ وارنٹ موصول ہونے کے بعد مشتبہ شخص کی شناخت کرنے اور اسے ٹریس کرنے والی ٹیم کا کاؤشوں کو سراہا۔

فرنچ پولیس کے ڈائریکٹر نے بھی منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کے روک تھام کے لیے دبئی پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

گرفتاری کیسے ممکن ہوئی؟

دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے بتایا کہ فرانسیسی حکام اور انٹرپول کے ساتھ ضروری معلومات کا تبادلہ کرنے کے بعد دبئی پولیس نے اس کیس کےلیے ایلیٹ فورس کی ایک ٹیم تشکیل دے دی۔

انہوں نےبتایا کہ انکے افسران کو دبئی پولیس کے کریمنل ڈیٹا انلائسز سنٹر کی مدد بھی حاصل تھی۔ اور انہوں نے بہت ہی قلیل وقت میں ڈرگ لارڈ کو گرفتار کر لیا۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹ آف کریمنل انویسٹیگیشن کے ڈرائریکٹر نے بتایا کے موفائڈ موف دبئی میں جعلی شناخت کے ذریعے داخل ہوا تھا۔ اور اس نے دبئی میں قیام کے دوران اپنے نام سے کوئی مالی ٹرانزیکشن نہیں کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی حکام کے پاس منشیات فروش گروہ کے اس سربراہ کی صرف ایک 20 سال پرانی تصویر تھی۔ لیکن اس باوجود دبئی پولیس دستیاب ڈیٹا کی جانچ کے بعد اس تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ اور اس گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش مکمل کرنے کے بعد موفائڈ کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button