متحدہ عرب امارات

پاکستان نے بھارت سے تجارت سے متعلق فیصلے منسوخ کر لیا ، وفاقی کابینہ نے سمری مسترد کردی

خلیج اردو
یکم اپریل 2021
اسلام آباد : پاکستان کی وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی کی جانب سے پاک بھارت تجارت بحالی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بھارت سے تجارت کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ جب تک دہلی سرکار کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق 2019 کے فیصلے پر نثر ثانی نہ کرے تب تک کاروبار ممکن نہیں۔

اس سے قبل پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے حکومت کی اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی ای سی سی نے بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کا فیصلہ کیا تھا تاہم وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلے کی منظوری نہیں دی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کی سمری کو مؤخر کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھارت کے ساتھ تجارت ممکن نہیں۔

مسٹر قریشی نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے اور جب تک بھارت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتا تب تک بھارت سےتعلقات بحال نہیں ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے مسئلے کو لے کر دہائیوں کا تنازع ہے۔ دونوں ممالک کشمیر کو اپنا لازمی حصہ قرار دے رہے ہیں۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق بھارتی فیصلے تک پاکستان بھارت سے کپاس کی سب سے زیادہ مقدار درآمد کرتا تھا لیکن اس فیصلے کے بعد حکومت نے پابندی عائد کی۔

خلیج ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ کابینہ میں اس حوالے سے بحث کی گئی جس کے بعد اس کو مسترد کیا گیا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button