متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں سوشل میڈیا پر اس طرح کی پوسٹ کرنے پر آپ کو 1 ملین درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو خبر دارکیا گیا ہے کہ یوے ای میں سوشل میڈیا پر کی جانے والی متعدد پوسٹس آپ کو بھاری جرمانے اور جیل بھجوا سکتیں ہیں۔/

سوشل میڈیا پیج پر شائع کی گئی ایک ویڈیو میں دبئی پولیس نے بتایا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے  آپ کے خلاف کریمنل مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔

لہذا رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ سوشل میڈٰیا پر کچھ بھی پوسٹ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

درج ذیل قسم کی پوسٹس سوشل میڈیا پر کرنے سے آپ کو 1 ملین درہم تک جرمانہ یا جیل کی سزا ہوسکتی ہے:

  • اسلامی مقدسات یا رسومات کی ہتک کرنا
  • کسی دوسرے مذہب کی مقدسات یا رسومات کا کی ہتک کرنے  پر
  • کسی بھی توحید پسند مذہب کی ہتک کرنے کی صورت میں،
  • گناہ کرنے پر اکسانا یا گناہ کو فروغ دینے کی صورت میں،
  • اور خدا کے خلاف، پیغمبروں کے خلاف، یا اسلام کے خلاف پوسٹ کرنے والے شخص کو 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف رنگ نسل اور مذہب کے لوگ بستے ہیں۔ لہذا یو اے ای میں مذہبی عدم رواداری کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اور کسی دوسرے مذہب کے خلاف نفرت کا اظہار یا نفرت پھیلانے کی اجازت بلکل نہیں ہے۔ اور ایسا کوئی بھی عمل قبل سزا جرم ہے۔

دوسرے کی حقوق اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر بھی آپ کو جیل کی سزا اور جرمانہ ہوسکتاہے۔

خیال رہےکہ متحدہ عرب امارات کا قانون افراد یا گروہوں میں امتیاز پیدا کرنے یا نفرت پیدا ہر عمل اور لفظ کو جرم قرار دیتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button