متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : مزیدار جوس پینے کے بعد منشیات کی عادی ہونی والی نوجوان خاتون کو پولیس نے کیسے بچایا؟

خلیج اردو
26 اپریل 2021
دبئی : سولہ سالہ ایک لڑکی جسے اس کے دوستوں نے ایک خاص قسم کا مزیدار جوس پینے کیلئے چیلنج کیا تھا، کے خاندان کے افراد نے پتہ لگا لیا ہے وہ ڈرگ ابیوز کا شکار ہوئی ہے۔

دانا اس کے بعد اپنا توازن کھو بیٹھی۔ وہ مسلسل ایسے برے حالات کا شکار رہی ۔ دبئی پولیس کے جنرل ڈائروکٹویرٹ فار ڈرگ کنٹرول ہیمایا انٹرنیشنل سنٹر کی مدد لر کر اس کے فیملی نے نوجوان لڑکی کو بچایا۔

البیان سے بات کرتے ہوئے نشے سے متعلق مشاورت اور محکمہ نگہداشت کے سربراہ فرسٹ لیفٹیننٹ خواولا جابر سلطان عبیدی نے کہا ہے کہ ڈانا ایک ممتاز ، مضبوط اور پرعزم نوجوان لڑکی ہے لیکن برے دوستوں کی صحبت نے اسے خراب کیا۔

یہ نوجوان لڑکی اچانک سرکش ، لاپرواہ ، چڑچڑے اور الگ تھلگ ہو گئی اور اس نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ پرتشدد اور برا سلوک بھی کیا۔

جب دانا نے ڈرائیونگ لائنسس کے بغیر اپنی والدہ کی گاڑی لے جاکر اس کا اکیڈنٹ کروایا تو اس سے اس کے والدین کو شک ہونا شروع ہو گیا۔

دانا کی والدہ نے دیکھا کہ ان کی بیٹی نے ان کے اسٹوریج روم میں ایک طویل وقت گزارنا شروع کیا ہے لیکن جب ان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو بچی نے دعوی کیا کہ یہ پرسکون رہنے اور مطالعے کے مقاصد کیلئے بہترین جگہ ہے۔

ایک دن جب وہ اسٹوریج روم کی طرف جارہی تھی تو اس کے ہاتھ میں موجود گلاس میں جوس دیکھ کر اس کی ماں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے اور یہ مجھے دیجئے ، آپ اپنے لیے دوسرا گلاس لے آٗیں۔ تشویشناک حالت میں دانا نے ڈر کر وہ گلاس باتھ روم لے جاکر انڈیل دیا۔

ماں باپ کی جانب سے سخت جانچ کے بعد انہوں نے اقرار کیا کہ وہ منشیات کی لت میں مبتلا ہو چکی ہے۔ دانا اور اس کے خاندان نے ہیمایا سنٹر جاکر مدد لی اور وہاں دانا کا علاج کیا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button