متحدہ عرب امارات

جانیے دبئی پولیس نے بھارتی باشندے کو اعزاز سے کیوں نوازا؟

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے حال ہی میں ایک بھارتی نژاد اماراتی کو اس کی ایماندری کے صلے میں اعزاز سے نوازا ہے۔ بھارتی باشندے رچ جیمز کمال کمار کو اعزاز 14 ہزا ڈالر اور 2 لاکھ درہم مالیت سونے سے بھرا بیگ القسیس پولیس تھانے کو واپس دینے کے صلے میں دیا گیا ہے۔

القسیس پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر یوسف عبداللہ سلیم العدیدی نے کمار کو اعزاز سے نوازا۔ اور یہ اعزاز دیے جانے کا مقصد کیمونٹی اور پولیس کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دینا۔

اس موقع پر برگیڈیئر العدیدی نے کمیونٹی شراکت داری اور افراد میں سماج کی بھلائی کے حوالے احساس ذمہ داری کو تقویت دینے کے حوالے سے دبئی پولیس کے عزم کو دہرایا۔

کمال کمار نے اعزاز دیے جانے پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اعزاز پر وہ خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button