متحدہ عرب امارات

ابو ظبہی میں پی سی آر ٹیسٹ نہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گی ، انتباہ جاری 

خلیج اردو
12 ستمبر 2020
ابوظبہی :ابوظبہی میں آکر 6 دنوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ابوطبہی میڈیا آفس کےمطابق نے ابوظبہی سفر کرنے والوں کیلئے ٹریونلگ ایڈوائزری کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے پی سی آر ٹیسٹ نہ کیا ہو اور اس کے ابوظبہی میں آئے 6 دن گزر چکے ہوں ، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ابوظبہی کےتازہ ترین ہدایات کے مطابق ابوظبہی میں داخل ہونے کیلئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا کا منفی ٹیسٹ رزلٹ ہونا لازمی ہے۔

6 یا اس سے زیادہ دن امارات میں گزارنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانالازمی ہے۔ یہ تمام رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے لازمی ہے۔

6 روزگزرنے کے بعد جو لوگ ٹیسٹ کریں گے ان پر جرمانہ عائد ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button