متحدہ عرب امارات

پولیس کے عالمی ادارے نے دبئی پولیس کی مہارت کو تسلیم کر لیا، عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

دبئی پولیس کی جانب سےحاصل کیا جانے یہ ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کی روک تھام کے لئے تسلیم ان سات ایوارڈز میں سے ایک تھا جو دبئی پولیس نے پولیس رہنماؤں کی دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر پروفیشنل ایسوسی ایشن سے حاصل کیا ہے۔

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی پولیس کی بڑی کامیابی، 80 ملین ڈالر کی منشیات پکڑنے پر عالمی ایوارڈ سے نوازا دیا گیا۔

ا نٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی) کے جانب سے دبئی پولیس کی الاقوامی جرائم سے لڑنے میں ان کی مہارت کو تسلیم کر لیا گیا۔ اس ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد دبئی پولیس یہ ایوارڈ جیتنے والی مشرق وسطی کی پہلی پولیس فورس بن گئی۔

یاد رہے کہ یہ ایوارڈ منشیات اسمگل کرنے والے ایک بڑے گروہ کو پکڑنے اور بہت بھاری مقدار میں منشیا برآمد کرنے کی مد میں دیا گیا۔

گزشتہ سال کئے گئے آپریشن اسٹاکر میں ایک 16 رکنی گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ جس میں اسپیئر پارٹس سے لدی گاڑی کے ذریعے سمندر پار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس آپریشن میں 268 کلوگرام ہیروئن، 9.6 کلو گرام کرسٹل میتھ اور 1 کلوگرام چرس کے قبضے میں لی گئی۔ متحدہ عرب امارات کی منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں یہ سب سے بڑی کامیابی تھی۔

دبئی پولیس کی جانب سےحاصل کیا جانے یہ ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کی روک تھام کے لئے تسلیم ان سات ایوارڈز میں سے ایک تھا جو دبئی پولیس نے پولیس رہنماؤں کی دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر پروفیشنل ایسوسی ایشن سے حاصل کیا ہے۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ الماری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا "ہم دنیا میں پولیس کا پہلا محکمہ بن گئے ہیں جو  24 کیٹگریزمیں سے سات ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورس کے لئے ایک اور بڑی کامیابی ہے جو پوری دنیا میں پولیسنگ کے لیے نمونہ بن گئی ہے۔

میجر جنرل المری نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے "دبئی پولیس کے تمام ممبروں کی کاوشیں ہیں، جو امارات کے رہائشیوں کی خدمت کے لئے ہر وقت محنت کر رہے ہیں۔”

دبئی پولیس کو ملنے والے دیگر انعامات کی تفصیل

خیال رہے کہ دبئی پولیس کو دوسرا آئی اے سی پی اعزاز ملا جو گاڑیوں کے جرائم کی روک تھام کے لئے لیونارڈو ایوارڈ تھا۔ دبئی پولیس نے ایک اسمگلنگ کا انکشاف کیا تھا جس میں 252 لگژری گاڑیاں شامل تھیں۔ جن میں سے 140 گاڑیاں متحدہ عرب امارات میں ضبط کی گئیں۔  اور مجموعی طور پر 326 اسمگلروں کا نام بھی لیے گئے اور  283 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جبکہ تیسرا ایوارڈ متاثرین کی مدد کرنے کے لئے تھا ۔

چوتھا فرانزک سائنس میں نئی ​​ٹیکنالوجیز ایجاد کرنے کا تھا۔

پانچوں ایوارڈ دبئی پولیس کے تعلیمی ویڈیو گیمز بنانے کی مد میں دیا گیا۔ جس نے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کی۔

ایک اور ایوارڈ انہیں روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لئے دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button