متحدہ عرب امارات

آج سے ایسی بس سروس شروع ہوگی جو ڈیمانڈ پر چلے گی۔ یہ کس لحاظ سے منفرد ہے؟

خلیج اردو
دبئی : دبئی روڈ ایبڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آرٹی اے نے یکم فروری سے نئے روٹ کا اعلان کیا ہے جو بس آن ڈیمانڈ سروس کیلئے ہوگی اور یہ النہدا میں بڑھتے ہوئے سروسز کو پورے کرنے کیلئے کردار ادا کرے گی۔

یہ سروس پیر سے جمعرات صبح 5:00 بجے سے آدھی رات تک چلے گی جبکہ ویک اینڈ پر جمعہ اور ہفتہ کو صبح 05:00 بجے سے رات کے 1:00 بجے تک چلے گی۔ اتوار کو یہ سروس صبح 10:00 بجے سے ارات1:00 بجے تک چلے گی۔

کرایہ فی رائیڈ کے حساب سے 5 درہم اور 2 درہم فی اضافی سواری کے حساب سے ہوگا۔

بس سواروں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر اور وسیع طور پر زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے آر ٹی اے نے ایک نیا روٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ سروس اسمارٹ ایپ، دبئی بس آن ڈیمانڈ کے ذریعے ایپل اسٹور اور گوگل پلے اسٹور پر اسمارٹ فونز اور گیجٹس پر دستیاب ہوگی۔ 10 نشستوں والی بسیں لچکدار روٹس اور اوقات کار پر چلنے کیلئے تعینات ہیں۔

ان بسوں میں ڈرائیور سمارٹ اپلیکیشن پر صارفین کی درخواست کے حساب سے ہوتی ہے۔ ان بسوں کا حجم عام بسوں کے مقابلے میں چھوٹا ہوتا ہے۔

یہ بس ماحول دوست ہے جو کاربن کی مقدار کم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ فی الحال یہ البرشا، دبئی سلیکون اویسس اور اکیڈمک سٹی سمیت تیرہ مختلف علاقوں میں خدمات دے رہی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button