متحدہ عرب امارات

دبئی: فوڈ ڈلیوری ایپ کے نوٹفیکیشن کی مدد سے بیوی نے شوہر کو کسی دوسری عورت کے ساتھ پکڑ لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے رہائشی کو اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام سے بری کر دیا گیا۔

32 سالہ اردن کے باشندے پر الزام تھا کہ جب اسے اسکی بیوی نے ہوٹل کے ایک کمرے میں کسی دوسری عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا تو شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی وجہ سے بیوی کو 5 فیصد مستقل معذوری کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق بیوی کو اپنے اسمارٹ فون پر ایک فوڈ ڈلیوری ایپ کی جانب سے ایک نوٹفیکیشن موصول ہوا جس میں ابرشا کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل اپارٹمنٹ ایک آرڈر خریدا گیا تھا۔ میاں بیوی فوڈ ڈلیوری ایپ کے لیے ایک ہی اکاؤنٹ کا استعمال کر رہے تھے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ "میں نے تصدیق کے لیے ہوٹل کال کی تو انہوں نے بتایا کہ ڈلیوری ہوٹل اپارٹمنٹ میں کی گئی ہے۔ جب میں ہوٹل میں گئی تو میرے شوہر نے کمرے کا دروازہ کھولا۔ اس کے ساتھ کمرے میں ایک اور خاتون بھی موجود تھی”۔ جس کے بعد خاتون غصے میں آگئی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔

خاتون نے بتایا کہ "اس نے اپنے ہاتھوں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے لات ماری۔ میں پولیس کو کال کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے میرا فون لے لیا۔ میں نے جواب میں تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کو کال کرنے میں کامیاب ہوگئی”َ۔

اس نے مزید بتایا کہ اس کے بعد اس کا شوہر اس علاقے سے چلا گیا اور وہ خود اپنی میڈیکل رپورٹ کروانے کے لیے راشد ہسپتال چلی گئی۔ اس نے بتایا کہ ان کے درمیان طلاق کا مقدمہ دبئی پرسنل اسٹیٹس کورٹ میں چل رہا تھا۔

تاہم، مدعاعلیہ نے تمام الزامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ ہوٹؒل اپارٹمںٹ میں بیٹھا تھا جب اس کی بیوی اس پر حملہ کر دیا۔ اس نے خاتون کو فون اسکا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیےچھینا لیکن اس نے حملہ کر دیا۔ دیگر کمروں سے لوگ باہر نکل آئے اور انہوں اس حملے کو روکنے کی کوشش کی۔

اس نے دعویٰ کیا کہ رپورٹ میں دیکھائی جانے والے زخم پرانے ہیں جو اس کی بیوی کو گھڑ سواری اور ڈائیونگ کے دوران ہوئے۔ تاہم، دبئی کی ابتدائی عدالت نے مضبوط ثبوتوں کی عدم موجودگی کی بنیاد پر شوہر کو بے قصور قرار دے دیا۔ اور کورٹ آف اپیل نے بھی ابتدائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button