متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اتصالات کے صارفین الہسن ایپ تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے

خلیج اردو آن لائن:اتصالات کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ اس پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین ڈیٹاپلان خریدے بغیر عوامی مقامات پر الہسن ایپ کا استعمال کرسکیں گے۔

الہسن ایپ کو وائٹ لسٹ کر دیا گیا ہے لہذا الہسن ایپ استعمال کرتے ہوئے سبسکرائبر کے الاؤنس سے ڈیٹا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اتصالات کے چیف کنزیومر آفیسر خالد الخولی کا کہنا تھا "ہمیں الہسن ایپ تک زیرو ریٹڈ رسائی کا اعلان کر کے خوشی ہوئی ہے۔ یہ اتصالات کے صارفین کے تجربے کو بہترکرنے کے عزم کا ثبوت ہے جبکہ جدید موبائل ٹیکنالوجیز کو کوویڈ 19 وائرس پر قابو پانے اور ملک کے تمام شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کی صحت اور حفاظت کو برقرار رکھنے میں حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے”۔

یاد رہے کہ 20 اگست سے ابوظہبی کے عوامی مقامات میں صرف گرین پاس کے حامل افراد ہی داخل ہو سکتے ہیں۔ گرین پاس الہسن ایپ پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ویکسین مکمل طور پر لگوا لینے والے افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کروانے پر گرین پاس 30 دنوں کے لیے ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے۔ مزید برآں، الہسن ایپ پی سی آر ٹیسٹوں کی مکمل ہسٹری مہیا کرتی ہے اور ویکسین اسٹیٹس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button