متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے لے کر بھارت اور پاکستان تک بارشوں اور سیلاب کی صورت حال، کیا اس کیلئے موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا؟

خلیج اردو
دبئی: ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ زمین کے گرم ہونے کے ساتھ ہی شدید بارش اور سیلاب زیادہ عام ہو سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ اس موسم گرما میں متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا واحد عنصر صرف یہی نہیں ہے۔

این سی ایم سے ڈاکٹر احمد حبیب نے پیر کے روز خلیج ٹائمز کو بتایا کہ موسم کی خرابی اور بے مثال موسمی واقعات میں کئی عوامل کارفرما ہیں جن کا ہم آج متحدہ عرب امارات اور دنیا کے دیگر حصوں میں مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی اگست کے مہینے میں متحدہ عرب امارات کے مشرقی اور جنوبی حصوں پر محرک بادلوں اور بارش کا امکان موجود ہے۔۔

دیگر ممالک جیسے عمان، پاکستان، بھارت، کینٹکی اور یوگنڈا میں بھی اس سال شدید بارشیں اور بے وقت سیلاب نے لوگوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ ان ممالک میں سیلاب کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔

اس کے بعد وہ بتاتے ہیں ہمارے پاس بھارت سے آنے والا کم دباؤ ہے جس کے ساتھ بالائی اور سطحی ہوا کا دباؤ بھی پاکستان اور ایران کے حصوں سے پھیلا ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات خاص طور پر ملک کے مشرقی حصے میں کم دباؤ کے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔

حبیب بتاتے ہیں کہ کس طرح برطانیہ، جرمنی، فرانس، پرتگال اور اسپین جیسے یورپی ممالک شدید گرمی کی لہروں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑی جنگ ہے۔ متعدد عوامل ہیں اور ہر چیز کا ایک دوسرے سے تعلق ہے۔ اس کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپ میں کئی ممالک میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرف متحدہ عرب امارات، پاکستان، ایران اور سعودی عرب نے بہت بارشیں اور سیلاب دیکھنے میں نظر آیا۔

ڈاکٹر حبیب کہتے ہیں انٹر ٹراپیکل کنورجنس زون اس سال شمال کی طرف زیادہ منتقل ہو رہا ہے۔ لہذا یہ شمال میں کم دباؤ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

لا نینا کے واقعات کو چھوتے ہوئے جب تجارتی ہوائیں معمول سے کہیں زیادہ تیز ہوتی ہیں، زیادہ گرم پانی کو ایشیا کی طرف دھکیل رہی ہیں، وہ کہتے ہیں، ’’اس سال سردیوں میں ہم نے زیادہ بارش نہیں دیکھی لیکن گرمیوں میں ہم زیادہ بارشیں دیکھ رہے ہیں۔

ان چیزوں کا بغور مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ نیز، ہمارا علاقہ لا لینا اثر کے تحت ہے۔ کچھ علاقے خشک اور گیلے ہیں، کچھ علاقے گرم ہیں اور کچھ علاقے سرد ہیں۔ جب لا لینا بدلتی ہے تجارتی ہوائیں بھی بدلتی ہیں، شمال کی طرف منتقل ہوتی ہیں۔ جنوب مغربی ہوا بھی شمال کی طرف چلی جائے گی۔

یہ ایک ایسا رجحان ہے جو سطح کے پانیوں کے درجہ حرارت اور ماحول کی حالت کو تبدیل کرتا ہے جس سے بہت سے لوگوں کے لیے شدید موسمی حالات پیدا ہوتے ہیں۔

دریں اثنا منگل کو متوقع موسم کی پیشن گوئی سے پتہ چلتا ہے کہ موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور دوپہر تک مشرق کی طرف بادل نمودار ہوں گے۔ ہلکی سے اعتدال پسند جنوب مشرقی تا شمال مشرقی ہوائیں دن کے وقت 15 – 25 کی رفتار کے ساتھ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک دھول اڑنے کے ساتھ چلیں گی۔

بدھ کو موسم گرم صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور دوپہر تک بادل مشرق کی طرف نمودار ہوں گے۔ ہلکی سے اعتدال پسند جنوب مشرقی سے شمال مشرقی ہوائیں 15-25 کی رفتار سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محسوس کی جائیں گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button