متحدہ عرب امارات

2022 میں عیدالفطر : دبئی نے اماموں کیلئے گولڈن ویزہ اور فنانشل بونس کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
دبئی : اماموں اور مبلغین کیلئے دبئی نے گولڈن ویزہ کا اعلان کیا ہے۔ ان میں وہ افراد شامل ہوں گے جنہوں نے بیس سال سے زیادہ عرصہ ان خدمات میں گزارے ہوں۔

یہ اقدام ان افراد کا اسلام کیلئے خدمات کے بدلے میں اٹھایا گیا ہے۔ اس کا مقصد برداشت کے اقدار اور رمضان میں رواداری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس حوالے سے خصوصی فرمان کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد اسلام کی ان تعلیمات کے حوالے سے شعور کو عام کرنا ہے جو ایک مجتمع معاشرے کے وجود کو عام کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button