متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : جہاز گرنے کے واقعے میں ٹارزن فلم کے اداکار سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے

خلیج اردو
31 مئی 2020
دبئی : اتوار کے روز تحقیق کاروں نے 7 افراد سمیت ٹارزن کا کردار نبھانے والے اداکار جو لارا کی تلاش شروع کر دی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

روتھ فورڈ کاونٹی کے آگ بجھانے والی ریسکیو ٹیم کے کپتان جون اینگل کا کہنا ہے کہ بحالی کی مکمل کوششیں جاری ہیں۔ جھیل میں گرنے والے جہاز میں سوار افراد کے ساتھ ساتھ جھیل میں موجود آبی حیات کو بچانے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں متاثرہ افراد کی شناخت برینڈوڈ ، ٹینیسی کے برینڈن ہننا ، گون ایس لارا ، ولیم جے لارا ، ڈیوڈ ایل مارٹن ، جینیفر جے مارٹن ، جیسکا والٹرز اور جوناتھن والٹرز کے طور پر کی ہے۔ لواحقین کے مطلع ہونے کے بعد ان کے نام جاری کردیئے گئے تھے۔

گوون شمبلن لارا نے ریحمنانٹ فیلوشپ چرچ کی بنیاد 1999 میں رکھی تھی اور انہوں نے ایمان طاقت سے وزن کم کرنے کی کتاب لکھی تھی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ سیسنا سی 501 طیارہ قریب قریب سمرنا رودر فورڈ کاؤنٹی ایئرپورٹ سے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا جب وہ ہفتے کی صبح گر کر تباہ ہوا۔ حکام نے طیارے کیلئے اندراج کی معلومات جاری نہیں کی۔

سمریانا نشویلی سے 20 کلومیٹر کے فیصلے پر ہے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق وہ پانی میں غوطہ خوروں کی ٹیم کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button