متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سپر سیل کے دوران حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی ، کئی کاروباری مراکز پر جرمانے عائد

خلیج اردو
31 مئی 2020
دبئی : دبئی اکانومی نے 56 کاروباری مراکز پر اس وجہ سے جرمانے عائد کیے ہیں کہ انہوں نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی۔

یہ جرمانے کاروباری مراکزی کا معائنہ کرنے کے دوران ہوئیں تھیں۔ ان میں بہت سی ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی تھی۔

معائنہ کرنے والی ٹیم نے 32 دوکانوں پر جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ انہوں نے ماسک نہیں پہنے تھے۔ 20 ریسٹورنٹ اور کیفے اس وجہ سے جرمانہ کیے گئے کہ انہوں نے اجازت سے زیادہ دورانیے کیلئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

2 اوپن مارکیٹ شاپس کو اس وجہ سے جرمانہ کیا گیا کہ انہوں نے حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کیے تھے۔ یہ دوکانیں البرشہ ، ہور ال انز ، دبئی مرینا ، اور صہیب شعیب میں شاپنگ مالز اور اوپن مارکیٹ دکانوں میں تھیں۔

سماجی فاصلہ رکھنے سے متعلق زیادہ تر خلاف ورزیاں شاپنگ کاؤنٹرز پر ملیں جہاں شاپنگ مالز نے سیل کی وجہ سے اتنے زیادہ صارفین کی بہترین منجمنٹ نہیں کی۔

اکانومی نے کہا ہے کہ وہ شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ معائنہ کرانے کا کام جاری رکھے گا جہاں زیادہ افراد کے جمع ہونے کا امکان ہو۔۔عوامی تحفظ کی اعلی سطح کو یقینی بنانےکیلئے یہ اقداماتکیےجارہے ہیں۔

دبئی اکانومی نے متنبہ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی حفاظت کی خلاف ورزیوں پر زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button