متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ویزٹ ویزہ سے متعلق سہولیات حاصل کرنے کا آج آخری دن ہے۔

خلیج اردو
26 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے ویزٹ ویزوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ہیں ۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن آفیئرز جی ڈی آر ایف اے کے مطابق جن سیاحوں کا ویزا 19 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ختم ہوا ہے وہ 26 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں رہ سکتے ہیں۔ یہ معیاد آج ختم ہورہی ہے۔

27 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتومنے سیاحوں کیلئے ملک میں ایک مہینے ویزوں میں توسیع کرائی تھی تاکہ وہ ایک مہینے مزید بنا کسی اضافی فیس کے ملک میں رہ سکیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر ممالک اپنے سرحدات بند کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف پابندیاں لگا رہے تھے۔

فیصلے کا مقصد سیاحوں کو موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ اس مشکل صورت حال میں اپنے پیاروں کے ساتھ رہیں اور دبئی میں قیام کرکے بہتر محسوس کریں ۔ اس فیصلے سے متعلق خلج ٹائمز نے چند سیاحوں کے ساتھ گفتگو کی ہے جنہوں نے حکومت کی جانب سے دی جانے والے اس رعایت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ ان کے مطابق فیصلے سے وہ کافی خوش ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے پیاروں اور رشتہ داروں کے ساتھ زیادہ وقت گزارا جس پر وہ متحدہ عررب امارات کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

وانی اگروال بتاتی ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منانے 3 دسمبر کو اپنی بیٹی کے ساتھ یہاں پہنچی اور ہمارا ویزا 3 جنوری تک تھا لیکن متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اعلان کے بعد میرے ٹریول ایجنٹ نے فون کرنےکیلئے فون کیا کہ ہمارا ویزا اب جنوری کے آخر تک ویلڈ ہے۔ کنیڈا واپس جانے سے پہلے اس فیصلے کی وجہ سے وانی نے تین ہفتے دبئی میں گزارے اور وہ اس حوالے سے کافی خوش ہیں۔

نفیسہ کھٹونڈی والا جو ایک ماں ہے اور ماں بنے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ، وہ اس فیصلے کا خیرمقدم کرکے اپنی خوشی کا ایسے ہی الفاظ میں اظہار کررہی ہے۔ ان کے مطابق یہ حکمرانی کی جانب سے گویا نئے سال پر بہترین تحفہ تھا اور میرے لیے ایک سرپرائیز تھا۔ مجھے واپس 8 جنوری کو جانا تھا لیئکن ویزہ میں ایکسٹنشن کی وجہ سے جب بھارتی سفارتخانے سے معلموم کیا تو انہون نے ہمیں جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائیٹ دیکھنے کا کہا۔ وہ آج واپس جارہی ہے اور اس بات پر خوش ہے کہ اپنی فیملی کے ساتھ اضافی وقت گزارنے کا موق ملا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button