متحدہ عرب امارات

اگر یہ 2021 میں رونما ہورہا ہے تو اسے ایکسپو 2020 کیو کہا جاتا ہے؟

خلیج اردو
28 ستمبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہے لیکن اس کے نام کو لے کر ذہن میں سوال اٹھتا ہے کہ 2021 میں رونما ہونے والے اس میگا ایونٹ کو ایکسپو 2020 کیوں کہا جاتا ہے؟ کیا آپ نے اس کے نام کے حوالے سے کبھی غور کیا ہے؟

ایسا اس لیے ہے کہ 2020 میں جب دنیا کے پہلے عالمی ایکسپو کی رونمائی کا اعلان ہوا تو کرونا وائرس کی وجہ سے اس تقریب کو ملتوی کیا گیا۔

مئی 2020 میں بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (بی آئی ای) کی جنرل اسمبلی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایونٹ کو ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔

اگرچہ اسے ملتوی کیا گیا تھا لیکن اس کا نام برقرار رہا تاکہ اس کی روح کو برقرار رکھا جا سکے۔ یہ برینڈنگ اور مارکیٹنگ کی وجہ سے نام تبدیل نہیں کیا گیا۔

ایک ایسی وباء جس نے عالمی دنیا کو جھجھوڑ کر رکھ دیا تھا ، سے معمول پر آنے اور اسے ممکن بنانے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اداروں نے دن رات محنت کی۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے کیسز کم ترین اور ویکسین کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس ماہ کے شروع میں ایک بے مثال تقریب کا وعدہ کیا تھا۔

چھ ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کو تاریخ میں ہمیشہ کیلئے آئیڈیاز اور ایجادات کیلئے یاد رکھا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button