متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : اپرچیونٹی پویلین سب کچھ تبدیلی کے بارے میں ہے

خلیج اردو
25 ستمبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی میں جیسے مختلف ممالک اور مختلف نوعیت کے پویلین ہیں، اس میں لوگوں کو سیکھنے کیلئے بہت کچھ ملے گا اور جہاں میڈیا اور سیاحوں کو دنیا کے اس عظیم شو کے اہم حصوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

مختلف پویلین مواقع اور مثظبت تبدیلی کت بارے میں ہے جس میں سیاحوں کو اہم کردار ادا کرنے کیلئے حوصلہ ملے گا تاکہ وہ آنے والی نسلوں کیلئے کچھ اچھا بنا سکیں۔

اس کا ایک زیلی تھیم یہ بھی ہے کہ ترقی اور خوشحالی کو دائمی اور لچکدار بنایا جا سکے۔ اپورچیونٹی پویلین انفرادی اور کاروباری سطح پر صلاحیتوں کو پہچاننے اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے بروئے کار لانے میں مدد فراہم کریں گے۔

پویلین کا گیٹ تین ٹریکس کی طرف کھلتا ہے جو پائیدار اہداف کو ہائیلائیٹ کرتا ہے۔ خوراک ، پانی اور توانائی ایک دوسرے کے ہم پلہ ہیں اور سیاح اپنی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کسی بھی ٹریک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ ضروریات بنیادی انسانی حقوق اور ترقی کیلئے ضروری طور پر لازی قرار دیئے گئے ہیں۔

تین گائیڈز ان میں سے ہر ایک ٹریک پر میزبان ہوں گے۔ ان افراد کا دنیا بھر کے باصلاحیت لوگوں میں سے انتخاب کیا گیا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں مختلف حوالوں سے تبدیلی لائی اور معاشرے میں مفید کردار ادا کیا۔ ان کا کام اپورچیونٹی پویلین کے اس پیغام کی عکاسی کرتا ہے کہ معمولی اقدامات بھی دنیا پر تبدیلی لاسکتا ہے۔

اس پویلین کے سیاح موقع پائیں گے کہ وہ ان گائیڈز کے اپنی کمیونٹیز کیلئے مواقع بنانے کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوگا کہ دیگر مواقع کیسے پیدا کیے جاتے ہیں جب انسان کی بنیادی ضروریات جیسے پانی ، خوراک اور توانائی کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

ان تین گائیڈز میں ابیل کروز ، مریم الجونیبی اور فاطمہ جمعہ شامل ہیں جن کی متائثر کن کہانیاں قابل رشک ہے۔

ابیل کروز نے لیما ، پیرو کا پانی کا مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کیا ہے جنہوں نے بھاپ کو پانی میں تبدیل کیا۔ مریم الجنوبی متحدہ عرب امارات میں کسان ہے جو پائیدار فارمنگ اور مختلف کھانے کے ضروری اشیاء اگاتی ہے اور لوگوں کو ان کے اپنی سبزیاں اگانے کیلئے حوصلہ دیتی ہے۔

فاطمہ جمعہ حاجی نے قابل تجدید توانائی کا انقلاب لایا ہے جہاں زونیبار میں چار فیصد سے کم آبادی کو بجلی تک رسائی ہے۔

ان تین راستوں کو ایسے سکرین سے سجایا گیا ہے جہاں لوگوں کو دنیا بدلنے کیلئے بتایا جاتا ہے۔ اس میں بتایا جاتا ہے کہ سولر پینل لگائے جائیں اور پائیدار تونائی پید کی جائے۔

پویلین کی ٹیگ لائن مشن پوسیبل ہے جو مناسب طریقے سے پویلین کے اوور رائیڈنگ پیغام کا خلاصہ کرتی ہ – اگر ہم ابھی کام کریں تو ہم سب کیلئے بہتر مستقبل بنا سکتے ہیں۔

پویلین کا سب سے دلچسپ علاقہ حلف لینے کا کمرہ ہے۔ سیاح اس الٹی جگہ پر کلاوڈ سے داخل ہوتے ہیں اور ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسے عمل کا ارتکاب کریں جس سے ان کی کمیونٹی کے لوگوں کی زندگی میں فرق پڑے۔ان وعدوں کو پھر باغ میں پہنچایا جاتا ہے ، جو کمرے کی چھت پر ایک ریپریزنٹیشن ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button