متحدہ عرب امارات

گاڑی ٹرک میں جا گھسنے سے تین نوجوانوں کی دردناک موت ، حکام نے الرٹ جاری کر دیا

خلیج اردو
25 ستمبر 2021
شارجہ : شارجہ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب ان کی گاڑی ام لاقوین کے قریب شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹرک میں جا گھس گئی۔ حادثہ جمعہ کے روز صبح چار بجے پیش آیا۔

ان ہلاک شدگان کی شناخت آر اے ایم ، او اے اور ایچ ایم ایچ کے نام سے ہوئی جن کی عمر بیس سے کم تھی۔

حادثے کی جگہ سے ڈرائیور صحیح سلامت بھاگ نکلا ہے۔

میتوں کو ام القوین میں نیشنل ایمبولینس سے خلیفہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ان کی نماز جنازہ صحابہ مسجد شارجہ میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کیا گیا اور ان کو شارجہ قبرستان میں دفنایا گیا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button