متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعرات کے روز شارجہ کے علاقے المجاز میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز، پولیس اور ایمبولینسیں آگ لگنے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں۔

آگ کی زد میں آنے سے دو افراد معمولی طور پر جلے ہیں۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

عمارت میں مقیم تما رہائشیوں نکال لیا گیا ہے۔

تاہم حادثے کے حوالے سے مزید معلومات آنا باقی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button