متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: ڈرگ مافیا کا انتہائی مطلوب سمگلر گرفتار ، آپریشن کیسے کیا گیا، جان کر آپ بھی داد دیں گے

خلیج اردو
17 ستمبر 2020
دبئی: دبئی پولیس نے منشیات کا دھندہ کرنے والے مشہور سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

مشہور سمگلر ڈینس ماتوشی کا تعلق البانی بولنے والے کمپانیہ بیلو گینگ سے ہے جو جونبی افریقہ اور یورپ کے درمیان منشیات اور دیگر سمگلنگ کا کاروبار کرتے ہیں۔

عالمی سمگلر سے 350 ملین یورو مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

دبئی پولیس نےاطالوی حکام کو مطلوب سمگلر کو لاس بلنکوس نامی بین الاقوامی آپریشن میں گرفتار کیا۔ اس آپریشن میں 10 ممالک کی انسداد منشیات کے محکموں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں عالمی سطح پر مطلوب منشیات سمگلروں کے 20 گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا۔

دبئی پولیس میں انتہائی مطلوب افراد کے بنے محکمہ میں ڈائریکٹر کرنل آل قمزی نے تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس کے اجرا کے بعد ان کی کئی دنوں تک ریکی کی گئی۔ اطالوی حکام سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے ہم نے منشیات کے بے تاج بادشاہ کی نگرانی کی۔ دیگر گینگ کے ساتھ ملزم نے یورپ سے جنوبی افریقہ کیلئے منشیات سمگلنگ کی۔

کرنل قامزی نے بتایا کہ ملزم کو اطالوی حکام کے حوالے کیا جائے گا تاہم بن الاقوامی قوانین کے مطابق ان کی حوالگی سے قبل اسے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی حوالگی وارنٹ کا اجراء ممکن ہو سکے۔

اطالوی حکام نے دبئی پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ مذکورہ ملزم ماتوشی کے خلاف 2015 سے تحقیقات کی جارہی تھی ۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button