متحدہ عرب امارات

جمعہ کے روز ابوظہبی کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

النہیان کے رہائشیوں کی جانب سے بلڈنگ کی ساتویں فلور پر ایک اپارٹمنٹ میں دھماکے کی آواز سنی گئی

 

خلیج اردو آن لائن: جمعہ کے کی شام ابوظہبی کے علاقے النہیان کی المامورا ڈسٹرکٹ کی المروو نامی سڑک پر وقع ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ عمارت کی ساتویں منزل پر لگی۔

النہیان کے رہائشیوں کی جانب سے بلڈنگ کی ساتویں فلور پر ایک اپارٹمنٹ میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

آگ بھڑکنے کی اطلاع ملے ہی سول ڈیفنس کا عملا جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگیا۔  موقع پر پہچنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لےلیا گیا۔ جس کے بعد آگ کو دیگر گھروں تک پھیلنے سے روکتے ہوئے عمارت کے رہائشیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

آگ پر قابو پالیا گیا ہے، زخمیوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم دم گھنٹے کی اطلاعات ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button