متحدہ عرب امارات

تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار، شارجہ روڈ پر پانچ نئے اسپیڈ ریڈار نصب کردیئے گئے

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں حد رفتار سے زائد رفتار پر گاڑی چلانے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ اب شارجہ میں 5 نئے اسپیڈ ریڈار نصب کیے جا چکے ہیں۔

یہ ریڈار شارجہ میں شیس ایئریا سے خورفقان جانے والی سڑک پر نصب کیے گئے ہیں۔

ان ریڈاروں کو نصب کرنے کا مقصد گاڑیوں کی رفتار کی نگرانی کرنا ہے۔

عربی نیوز ایجنسی البیان کے مطابق یہ ریڈار آج یعنی 2 نومبر سے کام شروع کر چکے ہیں۔

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کے یہ ریڈار حد رفتار سے زائد رفتارپر گاڑی چلانے کی وجہ سے پیش آںے والے حادثات کی وجہ سے لگائے گئے ہیں۔

شارجہ پولیس کے ٹریفک اور پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لینفٹٰننٹ کرنل محمد علائی النقبی کہنا تھا کہ یہ ریڈار سڑک کی دونوں اطراف پر تیزرفتاری کرنے والے کارسواروں کی نشاندہی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اور یہ ریڈار ایسی گاڑیوں اور ٹرکوں کی شناخت بھی کر سکیں گے جنہیں یہ سڑک استعمال کرنےکی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس شیس سے خورفقان جانے والی اس سڑک پر حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹے سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button