متحدہ عرب امارات

شارجہ لکڑی کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے صنعتی علاقہ نمبر 3 میں لکڑی کی ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو کنٹرول کر لیا۔

آگ پیر کی صبح 10 بجے کے قریب لگی۔

شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سمیع خامس النقبی کا کہنا تھا آگ لگنے کی اطلاع صبح 10 بج کر 15 منٹ پر موصول ہوئی جس بتایا گیا تھا کہ انڈسٹریل ایئریا نمبر 13 میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

انکا کہنا تھا  کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کے فائر فائٹر موقعے پر پہنچ گئے۔ اور آگ پر قابو پا لیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  اب کارخانے میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button