متحدہ عرب امارات

عجمان میں کم آمدنی کے حامل 100 خاندانوں میں ایندھن کی مفت تقسیم

 

خلیج اردو آن لائن:

خطے میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ کی حامل ایندھن ڈلیوری اور کارسروس کمپنی سی اے ایف یو نے عجمان میں کم آمدنی کے حامل خاندانوں اور افراد کو مفت ایندھن فراہم کرنے کے لیے ال احسان چیرٹی ایسوسی ایشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

سی اے  ایف یو نے اس مقصد کے لیے آٹھ فیول ٹرک تعینات کیے ہیں اور گزشتہ دو دنوں کے دوران 100 خاندانوں کو مفت ایندھن فراہم کیا جا چکا ہے۔

سی اے ایف یو کے بانی اور سی ای او راشد عبداللہ احمد الغیر نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی  ضرورت مندوں کی مدد کے لیے دو قدم آگے تک جانے پر یقین رکھتی ہے انہیں اس مقصد کے لیے احسان چیریٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر فخرہے

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مقصد کمیونٹی کی ہم آہنگی کو بڑھانے اور سماجی یکجہتی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

احسان چیرٹی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کم آمدنی کے حامل خاندانوں اور افراد کی مدد کے لیے سی اے ایف یو کے اقدام کو سراہا اور احسان چیرٹی کے اس مقصد میں شراکت دار ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سی اے ایف یو ابوظہبی ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ اشتراک کر کے فرنٹ لائن ورکرز کو بھی مفت ایندھن فراہم کر رہی ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button