متحدہ عرب امارات

کیا یو اے ای میں مفت کالز کرنے کے لیے وی پی این استعمال کرنا غیر قانونی ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

کیا آپ کو متحدہ عرب امارات میں مفت ویڈیو یا آڈیو کالز کرنے کے لیے ایپلیشکنز چلانے کے لیے ورچول پرائیویٹ نیٹ ورک  (وی پی این) کا استعمال کر رہے ہیں؟ اگر ہاں، تو کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنا یو اے ای میں قانونی کام ہے یا ایک غیر قانونی کام؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اگرچہ وی پی این کا استعمال کرنا یو اے ای میں قانونی کام ہے۔ تاہم، وی پی این کا استعمال صرف کمپیناں، بینک اور ادارے صرف داخلی مقاصد کر سکتے ہیں۔ تاہم، جن ایپلیکیشنز، گیمز اور ویب سائٹس پر یو اے ای میں پابندی عائد ہے انہیں استعمال کرنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے وی پی این کا استعمال کرنا ایک غیر قانونی فعل ہے۔

ماہر قانون اشیش مہتا نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ” متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے بین کی گئی ویب سائٹس، کالنگ ایپلی کیشنز یا گیمنگ ایپلی کیشنز تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آئی پی ایڈریس کو چھپانے کے لیے وی پی این کا استعمال کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے جوکہ جرم ہے”۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات کے سائبر قانون کے تحت ، جو بھی کسی جھوٹے ایڈریس یا کسی تیسرے فریق کے ایڈریس یا کسی دوسرے ذریعہ سے کسی جرم کا ارتکاب کرنے یا اس کو چھپانے کے لیے جعلی کمپیوٹر نیٹ ورک پروٹوکول ایڈریس کا استعمال کرتا ہے اسے عارضی قید کی سزا ہوگی اور کم از کم 5 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 2 ملین درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جا سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button