متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے قتل کا پراسرار کیس ریکارڈ وقت میں حل کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے کرائم سین ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل مکی سلمان احمد سلمان نے بتایا ہے کہ دبئی پولیس جدید ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے حور العنز میں ہونے والے قتل کی گتھی ریکارڈ وقت میں سلجھانے میں کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کا آغاز صبح 5 بجے کنٹرول روم کو حور العنز کے صحرا میں سے ایک افریقی کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔

کرنل مکی نے بتایا کہ "ابتدائی تفتیش سے یوں معلوم ہو رہا تھا جیسے کے ہلاک ہونے والے شخص نے خود کشی ہے کیونکہ جس جگہ اس کی لاش ملی تھی وہاں کسی قسم کی مجرمانہ کاروائی کے ثبوت نہیں ملے تھے”۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کرائم سین ڈیپارٹمنٹ اور فرانزک کی ٹیمیں جائے حادثہ پر بھیج دی گئی جنہوں نے ہلاک ہونے والے شخص کی انگلیوں کے نشان لیے اور اس کی شناخت کی گئی۔

کرنل مکی نے بتایا کہ "پولیس اہلکاروں نے خون کے نشانات کے نمونے لیے، ماہرین نے ان نمونوں کی جانچ جس سے یہ اندازہ لگایا کہ متاثرہ شخص پر کس آلے اور کس سمت سے حملہ کیا گیا ہے”۔

ماہرین نے تفتیش سے حاصل ہونے تمام ڈیٹا کا بہت تیز رفتاری کے ساتھ تجزیہ کیا۔ جس سے پتہ چلا کہ متاثرہ شخص کے اپنے دوست کے ساتھ کچھ اختلافات چل رہے تھے۔ جس کے بعد متاثرہ شخص کے دوست کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ملزم نے اپنے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ جس کے بعد اسے مزید کاروائی کے لیے ایک گھنٹے کے اندر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button