متحدہ عرب امارات

دبئی کے محکمہ تعلیم کا آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے گھروں کے غیر اعلانیاں دوروں کا اعلان، کیا یہ سچ ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

آج یکم اپریل ہے اور آج کے دن اپریل فول ڈے منایا جاتا ہے۔ جس میں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہلکھے پھلکے مذاق کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو بیوقوف بناتے ہیں۔  اور متحدہ عرب امارات سرکاری ادارے بھی اس دن کے موقع پر عوام کی ہلکی چٹکی کاٹنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔

آج کے دن دبئی کے نالج اینڈ ہیومن ڈویلمپنٹ ڈیپارٹمنٹ (کے ایچ ڈی اے) نے ایک ٹوئیٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے جو بچے گھروں سے اسکول کی کلاسیں لے رہے ہیں انکے گھروں کے غیر اعلانیاں اور اچانک دورے کیے جائیں گے۔

کے ایچ ڈی اے کی جانب سے ٹوئیٹ لکھا گیا "حالیہ دنوں میں فاصلاتی تعلیم کی وجہ سے اسکول انسپیکٹرز اب فیملی ہومز کے غیر اعلانیاں دورے شروع کریں گے۔ ہر خاندان کی ریٹنگ آن لائن شائع کی جائے گی تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ تما طلباء کو مناسب سپورٹ، نیند اور چاکلیٹ مل رہی ہے”۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے اس ٹوئیٹ کے جواب میں عوام کو ملا جلا رد عمل آیا۔ کچھ لوگ اس مذاق کو سنجیدہ سمجھ بیٹھے اور انہوں نے اس پر تنقید بھی کی۔ جیسا کہ ایک صارف نے محکمے کے اس فیصلے کو لوگوں کی پرائویسی میں دخل دینے کے مترادف سمجھا۔

تاہم، اپریل فول ڈے کی مناسبت سے یہ ایک مذاق تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button