متحدہ عرب امارات

اپریل فول ڈے کے موقع پر افواہیں پھیلانا آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے، یو اے ای پبلک پراسیکیوشن کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ امارات کے پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کو اپریل فول ڈے کے موقعے پر جھوٹی افواہیں پھیلانے اور لوگوں کے ساتھ ایسے مذاق کرنے جن سے معاشرے کو نقصان کا خطرہ ہو کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے کسی بھی عمل کی وجہ سے آپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے تنبیہ کی گئی ہے کہ ایسی افواہیں جو معاشرے کو منفی طور پر اثر انداز کرتی ہیں، عوامی مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں، منفی جذبات پھیلاتی ہیں اور عوامی تحفظ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق کم از کم ایک سال ہے۔

مزید برآں، اس قانون کا اطلاق ہر اس شخص پر ہوتا ہے جو جان بوجھ کر غلط یا بدنیتی پر مبنی خبروں، اعداد و شمار، افواہوں یا پروپیگینڈا کی تشہیر کرتا ہے اگر اس طرح کی عمل کا مقصد عوام کی سیکیورٹی، لوگوں میں دہشت پھیلانا یا کسی بھی طرح سے عوامی مفاد کو نقصان ہو۔

پبلک پراسیکویشن کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ قانون کی اس خلاف ورزی کے ساتھ یو اے ای کے وفاقی پینل کوڈ کے آرٹیکل 198 کے تحت نمٹا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button