متحدہ عرب امارات

دبئی میں جعلی سفری دستاویزات کی شناخت کرنے والا سمارٹ سسٹم لانچ کر دیا گیا

جعلی دستاویزات کی شناخت کے عمل کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے لیے نیا سمارٹ سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے جس کے بعد دُبئی میں جعلی سفری دستاویزات پر داخلہ ناممکن ہو جائے گا

خلیج اردو –  دُبئی حکومت نے جعلی ویزوں، پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات کی نشاندہی کرنے کے لیے  ’دُبئی ای ڈاکومنٹس سسٹم‘ کے نام سے سمارٹ  سسٹم  متعارف کردیا ہے

اس ڈیجیٹل سسٹم کے باعث دُبئی ایئرپورٹ پر اُترنے والے مسافروں کی سفری دستاویزات کی بہتر انداز سے جانچ کر کے ان کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتا چل سکے گا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرزے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل عبید مہیر بن سرُور نے بتایا کہ نئے سمارٹ سسٹم کی بدولت سفری دستاویزات کی چند سیکنڈرز میں پڑتال ہو سکے گی

بتایاگیا ہے کہ  اس نئے سسٹم میں دُنیا بھر کے ممالک کی جانب سے جاری ہونے والے پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات کا ایک ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا  کہ دستاویزات کی جانچ کا یہ سمار ٹ سسٹم جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ریزیڈنسی اینڈ فارنرزافیئرز کے ماتحت نہیں ہو گا، بلکہ اس کی حیثیت ایک آزاد محکمے کی ہو گی،

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button