متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 کے پری آرڈرز شروع

گلیکسی نوٹ 20 کی قیمت 3 ہزار 549 درہم سے شروع ہوتی ہے جبکہ گلیکسی نوٹ 20 پلس کی قیمت 4 ہزار 499 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔

 

خلیج اردو آن لائن: سام سنگ گلف الیکٹرونکس کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے نئے گلیکسی نوٹ20 کے متحدہ عرب امارات میں پری آردڑ شروع کر دیے گئے ہیں۔

نیا فلیگ شپ موبائل 20 اگست کو پری آرڈر ختم ہونے کے بعد سام سنگ کی برانڈ شاپس اور سام سنگ موبائل بیچنے کی مجاز آن لائن اور آف لائن رٹیل کی دکانوں پر دستیاب ہوگا۔ موبائل کی دستیابی اگلے دن سے ہوگی۔

اس حوالے سے سام سنگ گلف الیکٹرونک موبائل ڈویژن کے سربراہ عثمان البورا کا کہنا تھا کہ ” نئی جنریشن کے ان موبائلوں کی ریلیز سے پہلے ہی جوش و خوش بڑھنا شروع ہوگیا ہے، اور پری آرڈر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ موبائل کی ریلیز کے فوری بعد ہی لوگ اس موبائل کو حاصل کرسکیں”۔

گلیکسی نوٹ 20 کی قیمت 3 ہزار 549 درہم سے شروع ہوتی ہے جبکہ گلیکسی نوٹ 20 پلس کی قیمت 4 ہزار 499 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔

مزید برآں ایسے صارفین جو پری آرڈر بک کروائیں گے انہیں گلیکسی بڈز (Galaxy Buds Live) لائیو دیے جائیں گے جبکہ گلیکسی نوٹ 20 کا خریدے والے صارفین کو Galaxy Buds Plus ملے گا۔ جبکہ ایسے خریدار جو سام سنگ کی آفیشل ویب سائٹ (www.samsung.com)  سے موبائل خریدیں گے انہیں دو سالہ سام سنگ کیئر کے ساتھ درج بالا فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button