متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز : ابو ظہبی ائیرپورٹ پر انے والے متحدہ عرب امارات کے تمام رہائشیوں کے لئے ICA اجازت نامہ کی شرط ختم

متحدہ عرب امارات کے دوسرے ائرپورٹس پر انے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے اجازت نامے کی ضرورت اب بھی ہوگی

خلیج اردو آن لائن: بیرون ملک پھنسے یو اے کی رہائشیوں کے لیے خوشخبری، ابو ظہبی آنے کے لیے ICA  کی منظوری کی شرط کرختم کر دی گئی۔

نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کی جانب سے شائع کردہ خبر کے مطابق ابوظہبی ایئر پورٹ کی جانب سے تمام ایئر لائینز کو کو بتایا گیا کہ بیرون ملک پھنسے یو اے ای کے رہائشی اگر ابو ظہبی آتے ہیں تو ان کے لیے ICA  کی جانب سے ٹریول پرمٹ حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس نئے قانون کا اطلاق کل یعنی 11 اگست سے ہوگا۔

گلف نیوز کی جانب سے جب پی آئی اے ریجنل مینجر مظہر عباس سے اس خبر کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو تو ان کے کہنا تھا کہ” ہاں، ہمیں ایمیل کے ذریعے نوٹیفیکشن بھیجا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے ابوظہبی آنے والے رہائشیوں کو اب ICA  کا ٹریول پرمٹ حاصل نہیں کرنا پڑے گا”۔

اس خبر کے حولاے سے مزید تفصیلات کے لیے خلیج اردو سے جڑے رہیے

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button