پاکستانی خبریں

بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ 6 افراد جانبخق 10 زخمی

بلوچستان کے شہر تربت میں جولائی 21 کو بھی دھماکہ ہوا تھا

(خلیج اردو ) بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا چمن کی مال روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔زخمی ہونے والوں میں اینٹی نارکوٹکس کے اہلکار بھی شامل ہے ۔

علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button