متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اگر آپ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں تو آپ ان دو ہوٹلوں سے مفت کھانا کھا سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے ایک مال میں قائم دو ریستوران کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لینے والے افراد کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔

رائل آرچرڈ اور بمبئی کنٹٰین نامی یہ ریستوران 40 درہم تک مفت کھانا فراہم کریں گے۔  ایک آفر ایک دن یعنی 28 فروری بروز اتوار کے لیے ہے۔ اور یہ آفر پہلے آو پہلے پاؤ کی بنیاد پر صرف 50 صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

رائل آرچرڈ کے کریئٹو ڈائرریکٹر انیشا ورما میں اس آفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم اس آفر کے ذریعے ان افراد کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جنہوں نے حکومت کی ویکسین مہم کی حمایت کی اور خود کو ویکسین لگوائی۔ اور جو افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں انہیں 40 درہم تک کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا”۔

انیشا نے مزید بتایا کہ "اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے آنے والے افراد کو ویکسین لگوانے کا ثبوت دیکھانا ہوگا جو الحسن ایپ پہ آنے والا سائن یا ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ ویکسین کارڈ بھی ہوسکتا ہے”۔

مزید برآں، آپ ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں یا پھر گھر لیجا سکتے ہیں۔ دنوں ہوٹل گلیریا مال میں واقع ہیں دوپہر 12 بجے کھلیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button