متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی جعلی عطیات کے حوالے سے عوام کے نام اہم وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے رہائشیوں کو کورونا وائرس کے دوران سوشل میڈیا پر جعلی عطیات اکٹھے کرنے والے لوگوں کے حوالے سے وارننگ جاری کردی۔

ہفتے کے روز جاری کی گئی ویڈیو میں دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ کچھ جرائم پیش افراد جعلی مہمات کے لیے آن لائن عطیات اکٹھے کر رہے ہیں۔

مزید برآں، پولیس نے خبردار کیا ہےکہ غیر قانونی طور پر عطیات اکٹھے کرنے کی کمپین چلانے والوں پر 5 لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس نے اپنے پیغام میں کہا کہ "اگرچہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے دنیا یکجہتی کا مطالبہ کر رہی ہےکہ لیکن دھوکہ باز معصوم افراد کو دھوکہ دینے کا کوئی موقع ضائع نہیں کر رہے "۔

پولیس نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہےکہ عطیات دینے سے پہلے تسلی کر لیں کہ جس ویب سائٹ پر وہ عطیہ دے رہے ہیں کیا وہ یو اے ای میں رجسٹر بھی ہے یا نہیں۔ پولیس نے رہائشیوں کو یاد دہانی کروائی کہ وہ صرف رجسٹر شدہ آرگنائزیشن کو ہی عطیہ دے سکتے ہیں۔ اور آن لائن چندہ اکٹھا کرنے والوں کے پاس متعلقہ حکام کا اجازت نامہ ہونا ضروری ہے۔

پولیس نے خبردار کیا ہےکہ کوئی فرد بھی اگر غیر قانونی طور پر چندہ اکٹھا کرنے والی ویب سائٹ چلاتے یا کسی اور ذرائع کا چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر 2 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے یا قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button