متحدہ عرب امارات

دبئی ایئر پورٹ پر 5 سیکنڈوں میں امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کا طریقہ کار جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئر (GDRFA) کی جانب فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کنٹرول سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے جو چہرے اور آنکھوں سے شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

یہ ایک بائیو میٹرک سسٹم ہے جو دبئی ایئر پورٹ پر روانگی اور آمد کے مقامات پر 122 اسمارٹ دروازوں پر نصب کیا گیا ہے۔ اور نظام کی مدد سے مسافر اب پاپسورٹ کنٹرول پراسیس کو 5 سے 9 سیکنڈوں کے اندر مکمل کر سکیں گے۔

اس نظام کو استعمال کرنے کا مکمل طریقہ کار درج ذیل ہے:

1۔ پہلے مرحلے میں چیک ان کریں اور خود کو اسمارٹ ٹنل پر رجسٹر کریں۔

2۔ دوسرے مرحلے میں ایسے مسافر جن کے بورڈنگ پاس پر اسمارٹ ٹنل پرنٹ ہوگا وہ کیمرے کو اپنا چہرہ دیکھا کر اسمارٹ ٹنل کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ جبکہ غیر رجسٹر شدہ افراد کو اسمارٹ گیٹ پر اپنا اماراتی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ استعمال کرنا ہوگا اور یہ اسمارٹ گیٹ تک رسائی کے راستہ ٹرمینل کے سامنے اور پیچھے سے بھی موجود ہیں، جبکہ اسمارٹ ٹنل لمبا راستہ ہے جسے بائیو میٹرک اسکینر سے منسلک کیا گیا ہے۔

3۔ لاؤنج فسیلیٹی

فرسٹ اور بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافر بائیو میٹرک کی مدد سے لاؤنج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

4۔ بورڈنگ

بورڈنگ گیٹ پر بھی مسافر اپنے سفری ڈاکومنٹس دیکھائے بغیر وہی طریقہ کار استعمال کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button